لندن (صباح نیوز) برطانیہ کے 60 ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب غزہ میں نئی یہودی بستی قائم کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ہے، جس کی اطلاع برطانوی میڈیا نے دی ہے۔
شمالی غزہ میں 9 کلومیٹر نئی ملٹری ڈیوائیڈنگ لائن کی تعمیر کی جا رہی ہے، جبکہ بحیرہ روم اور اسرائیل کی سرحد کے درمیان سینکڑوں عمارتیں منہدم کی جا چکی ہیں۔اسرائیل فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اگلے ڈیڑھ برس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کا ارادہ رکھتا ہے۔