چیئرمین سینٹ کی  رانا سجاد حسین سے  والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ملاقات


ملتان(صباح نیوز) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صوبائی حلقہ پی پی۔ 217 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار و رہنما راناسجاد حسین کے والد رانا اقبال حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

چیئرمین نے رام کلی کے علاقہ میں رانا سجاد حسین کی رہشگاہ پر جا کر ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاکیا۔چیئرمین سینٹ نے فاتحہ خوانی کی،مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پررانا شاہد الحسن ، نعیم خان،رانا علی حسن ٹھیکیدار، رانا فرمان رانا طارق حنیف اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔