جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ امیر، مولانا عبدالغفور حیدری سیکریٹری جنرل  منتخب ہوگئے


پشاور(صباح نیوز)جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں  مولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ امیر،مولانا عبدالغفور حیدری سیکریٹری جنرل  منتخب ہوگئے۔آئندہ پانچ سال کے لئے انتخاب کیا گیا ہے ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابقجے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی ۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملک بھر سے تقریبا  پندرہ سو اراکین نے شرکت کی ۔اراکین نے آئندہ پانچ سال کے لئے مولانا فضل الرحمان کو بلا مقابلہ امیر منتخب کیا، اراکین نے آئندہ پانچ سال کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری  کو بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل  منتخب کیا۔