انجینئر نصراللہ رندھاوا کی  اسلامی جمعیت طلبہ کے پرامن  احتجاجی مظاہرے پر پولیس  لاٹھی  چارج کی مذمت


اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا  نے کہا ہے کہ غزہ  کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے پرامن  احتجاجی مظاہرے پر پولیس کا لاٹھی  چارج اور کارکنان جمعیت کی گرفتاریاں قابل مذمت اورلمحہ فکریہ ہیے ،حکومت ملک کی پرامں فضا کو  کشیدگی میں تبدل کرکے نہ جانے کس کے ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتی ہے، کارکنان جمعیت کو فوری رہا اور ان پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں, معصوم طلبہ پر دہشتگردی کا پرچہ درج کیا دہشتگرد وہ پولیس اہلکار ہیں جنہوں نے طلباپر  تشدد کیایہ طلبا پاکستان کے ہیرو اور مستقبل ہیاگر طلبا پر تشدد ہوگا تو اسلام آباد کا پرامن ماحول مزید خراب ہوگا پولیس کا اعلی افسر طلبا کے پیچھے ایسے دوڑ رہا ہے جیسے یہ طلبا حماس کے مجاہد اور پولیس اسرائیلی ہو، ہمارے ٹیکس کے پیسے سے ان پولیس اہلکاروں کو پیسے ملتے ہیں، ایف آئی آر میں موجود دہشتگردی کے دفعات ختم کئے جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز  یہاں پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انجمن تاجران پاکستان کے صدر  کاشف جودی بھی موجود تھے۔ نصراللہ رندھاوانے   کہا کہ ایک مسلمان ملک میں  طلبہ کی طرف سے فلسطین کے مظلوم اور محکوم بھاہیوں  کے ساتھ اظہاری یکچیتی کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے اور اسرائیلی بربریت کی مذمت کرنا ہمارے ایمان و ضمیر کی آواز ہے، اس کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور نہتے طلبہ پر جس طرح کا وحشیانہ  تشدد کیا ہے اور طلبا کو  گرفتار کیا ہے یہ ہمارے حکمرانوں کے چہرے پر بدنما داغ ہے  حکمران واضح کریں کہ وہ اس ملک میں کس ایجنڈے پر کاربند ہیں ، ملک میں پہلے ہی حالات خراب  ہیں اور حکمرانوں کے ان اقدامات کی وجہ سے پرامن فضا کشیدگی میں تبدیل ہو رہی ہے جو کہ کسی طور بھی ملک کے لیے سود مند  نہیں ہے  ۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول مسجد اقصی مسلمانوں کی ایمان کا حصہ ہے,کلمہ نہ پڑھنے والے بھی اسرائیلی بربریت کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں-