حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت دو روزہ میڈیا ورکشاپ


اسلام آباد(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت دو روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد الفلاح ہال ایف ایٹ فور میں کیا گیا۔میڈیا ورکشاپ کا مقصد دورجدید کے تقاضوں کے مطابق قرآن و سنت کی دعوت کو موئثر انداز میں مختلف سوشل سائیٹس کے ذریعے عام کرنا ہے۔سینئر صحافی اور کالم نویس عابد شاہ بخاری نے میڈیا کی فیلڈ میں استعمال ہونے والے جدید ٹولز متعارف کروائے جبکہ سیف اللہ منصور نے سوشل سائیٹس کے لیے مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والی ایپس کااستعمال سکھایا۔

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ،شعبہ جے آئی یوتھ اور جمعیت طالبات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچیوں نے میڈیا ورکشاپ میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا ۔نائب ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی نزہت بھٹی،آئی ٹی نگران صوبہ پنجاب شمالی راحیلہ ارم ،نائب نگران نشرو اشاعت/آئی ٹی صوبہ پنجاب شمالی قدسیہ مدثر ،نگران آئی ٹی اسلام آباد خنسہ محمود اور نگران نشرو اشاعت اسلام آباد ساجدہ ابصار نے میڈیا ورکشاپ میں شرکت کی۔نزہت بھٹی نے کنڈکٹرز اور شرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاکو سرٹیفکیٹس اور انعامات دیے گئے