ملک بھرمیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 4لاکھ 44ہزار891ہے،الیکشن کمیشن


اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرزکی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرمیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 4لاکھ 44ہزار891ہے،

اسلام آباد میں مجموعی طور پر 11لاکھ 12ہزار 744ووٹرز ہیں،اسلام آباد میں 5لاکھ 28ہزار781خواتین،5لاکھ 83ہزار963مرد ووٹرزہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 54لاکھ 50ہزار 572ہے،بلوچستان میں 23لاکھ 93ہزار797خواتین،30لاکھ 56ہزار775مرد ووٹرزہیں۔

خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2کروڑ 22لاکھ 45ہزار264ہے،پنجاب میں 7کروڑ 42لاکھ 55ہزار 74ووٹرز ہیں،سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 73لاکھ 81ہزار237ہے۔