امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت کل منصورہ میں علماء مشائخ کانفرنس منعقد ہو گی


لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت کل  منصورہ میں علماء و مشائخ فلسطین کانفرنس منعقد ہو گی۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، چیئرمین علما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، صدر رابطة المدارس پاکستان شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبد المالک، صدر علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان میاں مقصود احمد، سیکرٹری جنرل پیر زادہ برہان الدین عثمانی سمیت بڑی تعداد میں علمائ، مشائخ و عزام اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔