پاکستانی افواج اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل پیرا ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر


راولپنڈی(صباح نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں، عالمی برادری یو این کی سیکیورٹی کونسل کی استصوابِ رائے کی قرار دادوں کو فراموش نہ کرے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ کے 78 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پر امن اور خوش حال دنیا کے حصول کے لیے یو این کے پرچم تلے پاکستان کی خدمات کی منفرد تاریخ ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری یو این کی سیکیورٹی کونسل کی استصوابِ رائے کی قرار دادوں کو فراموش نہ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے وژن کے مطابق دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے بہتر جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، چاہے اس کام کے لیے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔