پرویز الٰہی سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں،اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع


لاہور (صباح نیوز)اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں۔

ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو ایف آئی اے کورٹ پیش نہیں کیا جائے گا،

وہ اس وقت سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں اور راولپنڈی سے لاہور تک کے سفر نہیں کرسکتے۔