نگرا ن وزیر اعلیٰ پنجاب کا مناواں ہسپتال لاہور کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ


لاہور (صباح نیوز)نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں ہسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں ہسپتا ل لاہور کا دورہ کیا، اور کینسر ہسپتال کے لئے مجوزہ اراضی اور ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔نگران وزیراعلیٰ نے کینسر ہسپتا ل کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ایک بھی سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال نہیں، کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ کینسر کے علاج کے لئے مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔