پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کی وطن واپسی میں 8دن باقی


سرگودھا (صباح نیوز)پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کی وطن واپسی میں 8دن باقی ہیں،

تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کیلئے کہا گیاجبکہ مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے پاکستان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے والے افغانیوں اور ان کے کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والے افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا،

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو 31اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس میں 8دن باقی ہیں جس کے بعد ان کیخلاف بھرپور طریقہ سے کریک ڈائون کیا جائیگا۔