امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت 25 اکتوبر کو منصورہ میں علماء مشائخ کانفرنس منعقد ہو گی


لاہور(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت 25 اکتوبر کو منصورہ میں علماء مشائخ کانفرنس منعقد ہو گی۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں 25 اکتوبر کو علما مشائخ غزہ فلسطین کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت انتظا می  کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس رابطہ المدارس پاکستان کے صدر شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبد المالک ، جماعت اسلامی علما مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے صدر میاں مقصود احمد،سیکرٹری جنرل پیر زادہ برہان الدین عثمانی ،امیر جماعت اسلامی حلقہ ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ،مظہر صدیقی،رشید احمد نے شرکت کی۔لیاقت بلو چ کی صدارت میں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ رابطہ المدارس پاکستان کے صدر شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبا المالک کی سربراہی میں اتحاد العلما،علما کرام و مشائخ عزائم سے رابطہ کر کے انہیں اس کانفرنس میں مدعو کرنے کے حوالے سے رابطہ کریں گے۔یہ کانفرنس فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگی۔