جماعت اسلامی حلقہ خواتین مری کے زیر اہتمام مال روڈ مری میں عظیم الشان یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد


اسلام آباد(صباح نیوز)  جماعت اسلامی حلقہ خواتین مری کے زیر اہتمام مال روڈ مری میں عظیم الشان یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماء وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر  سمیحہ راحیل قاضی نے کی جبکہ جماعت اسلامی کے اُمیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی محمد سفیان عباسی ، امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی نیریلی کے شر کا سے خطاب کیا ، احتجاجی ریلی میں ریلی تعداد میں خواتین نے شر کت کی جنہوں نے فلسطین کے حق میں درج نعروں کے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے ۔

ریلی کے شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے محمد سفیان عباسی نے کہا  فلسطین میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل پر پابندی لگائی جا ئے ، اسرائیل نے امریکی مدد سے ہزاروں مسلمان فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے ، یہ ایک قاتل اور دہشت گر د ملک ہے ، قابض ریاست اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہے، انھوں نے کہا اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے دلیرانہ موقف نہ اپنایا تو تاریخ انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی، مسئلہ فلسطین محض زمین کا تنازعہ نہیں بلکہ یہ اُمت مسلمہ کے ایمان اور عقیدے کا مسئلہ ہے ، دنیا بھر کے مسلمانوں کا فر ض ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کی جدو جہد کا ساتھ دیں

محمد سفیان عباسی نے کہاعالم کفر اس وقت متحد ہو کر اسرائیل کی پشت پر آ کھڑا ہو ا ہے جبکہ مسلم ممالک صرف زبانی جمع خر چ کر رہے ہیں ،مسلم ممالک کو بھی متحد ہو کر فلسطین کی حمایت کر نی چا ہیے ، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا جب تک ایک مسلمان بھی باقی ہے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کو ایک سازش کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی نے کہا امریکی وزیرخارجہ کا دورہ اسرائیل کے موقع پر یہ کہنا کہ وہ ایک یہودی کی حیثیت سے دورہ کر رہے ہیں، انتہائی تکلیف دہ اور سفارت کاری کے آداب کی خلاف ورزی ہے،غزہ پر حملے کے دوران اسرائیل  کی جانب سے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، عبادت گاہوں، سویلین آبادیوں بالخصوص معصوم بچوں، خواتین اور ضعیف شہریوں،رضاکاروں،  انسانی حقوق کے لیے کوشاں نمائندوں اور صحافی برادری کو  نشانہ بنایا جانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔