ڈاکٹرمحمود الحسن راجہ کی محبت،اخلاص اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورسابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرمحمود الحسن راجہ کی محبت،اخلاص اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، کوٹلی سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے متحرک بھائی سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر محمود الحسن راجہ کی محمد نواز شریف کے استقبال کے جلسے میں شرکت کے بعد لاہور سے واپسی پر میرپور کے قریب حادثے میں وفات کا سن کر بے حد دکھ ہوا ہے، ان کی محبت، اخلاص اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر محمود الحسن کے صاحبزادے فاتح محمود سمیت تمام اہل خانہ اور وابستگان سے دلی افسوس اور تعزیت کرتا ہوں۔اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔ آمین۔