نواز شریف چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپس پہنچے ، تمام اہل خانہ کے لئے عید کا سماں بن گیا


رائیونڈ (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ  ن کے قائد محمد نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپس پہنچے  تو رائیونڈ میں تمام اہل خانہ کے لئے عید کا سماں بن گیا۔

نواز شریف کی آمد پر شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر استقبال کیا۔نوازشریف کی ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر بھائی کو دعائیں دیں اور استقبال کیا۔

اس موقع پر ماحول انتہائی جذباتی ہو گیا، مرحوم عباس شریف کے بچوں اور شہباز شریف صاحب کی بیٹی سمیت تمام عزیز واقارب اور بچوں نے نوازشریف سے ملاقات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا