نیب راولپنڈی کی آرائیں سٹی فتح جنگ راولپنڈی کی انتظامیہ سے متاثرین کے 60 کروڑ روپے کی ریکوری

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے آرائیں سٹی فتح جنگ راولپنڈی کی انتظامیہ سے متاثرین کے 60 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے،رقم متاثرین میں جلدتقسیم کی جائے گی۔

نیب سے جاری کردہ بیان کے مطابق متاثرین حق دعوی کے لیے نیب راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آرائیں سٹی انتظامیہ نے 18 سال قبل بغیر این او سی منظوری فتح جنگ میں ہائوسنگ سوسائٹی قائم کی اور عوام سے خطیر رقم جمع کی تاہم کسی کو پلاٹ کی ملکیت فراہم نہ کر سکی۔

چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب راولپنڈی ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 60 کروڑ روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوئی،پلی بارگین کی منظوری احتساب عدالت نمر 1 نے جاری کی۔نیب ریکارڈ کے مطابق متاثرین کی تعداد 1019 ہے۔