سراج الحق کا معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مرحوم کی قومی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

منصورہ سے جاری بیان میں نائب امرا لیاقت بلوچ، فرید احمدپراچہ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر قیادت نے ایس ایم ظفر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور ان کے صاحبزادے بیرسٹر علی ظفر سے تعزیت کیا۔