لاہورپولیس کا نوازشریف کی وطن واپسی پر سکیورٹی پلان مرتب

لاہور(صباح نیوز)لاہور پولیس نے مسلم لیگ( ن)کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر سکیورٹی پلان مرتب کرلیا ۔مسلم لیگ( ن) کے قائد نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، اور ان کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کرالئے ہیں، دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، نوازشریف کی وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے لے کر مینار پاکستان تک 12 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔نواز شریف کی واپسی پر 3 ہزار کے قریب ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے، جب کہ سابق وزیراعظم کے استقبال کے لئے قافلوں کی متوقع آمد پر بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔