فیصل آباد ،سٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ ،بھائی جاں بحق ،میک اپ آرٹسٹ زخمی


فیصل آباد (صباح نیوز)فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی،اداکارہ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے گاڑی میں موجود اداکارہ کا بھائی جاں بحق جبکہ میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ سٹیج اداکارہ مالا فائرنگ سے محفوظ رہیں جبکہ کار سوار ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

مقتول کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس مختلف زاویوں سے اس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔