میانوالی ،تلخ کلامی ، سیمنٹ فیکٹری کے ڈپٹی جنرل منیجر اورملازم قتل ،ایک زخمی

میانوالی (صباح نیوز)سیمنٹ فیکٹری میں تلخ کلامی پر ڈپٹی منیجر وقاص بنگش نے فائرنگ کرکے ڈپٹی جنرل منیجر عبدالوہاب اور ملازم عبدالصمد کو قتل اور ایک عمرجٹ نامی شخص کو زخمی کردیا اور  ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ضلع میانوالی کے شہر دائود خیل میں واقع سیمنٹ فیکٹری میں معمولی تلخ کلامی پر ڈپٹی منیجر نے اپنے ساتھی ڈپٹی جنرل منیجر کو ایک ملازم سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق وقاص بنگش نامی ملزم کی ڈپٹی جنرل منیجر عبدالوہاب اور عبدالصمد سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر طیش میں آکر ملزم نے فائرنگ کردی۔حکام نے بتایا کہ وقاص بنگش کی فائرنگ سے عمر جٹ نامی شخص زخمی  اور عبدالوہاب اور عبدالصمد نامی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، اور فائرنگ کے بعد ملزم موقعہ سے فرارہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ایکٹنگ ڈی ایس پی سرکل داد خیل سے واقعہ کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔