اپیل برائے مالی امداد : تحریر اکرم سہیل


۔ ملک کے تین بڑے غرباء مستحقین زکوات:(1)- پرائیویٹ پاور پروڈیوسرز کو 2 کھرب روپے ،(2)’۔اعلی’ قسم کے غرباء کو 5سو ارب روپے کی فری بجلی (3)- اور بے چارے بجلی چوروں کے 5 سو ارب کے بجلی کے سالانہ اخراجات آپ کے بجلی کے بلات میں ڈال کر وصول کئے جاتے ہیں اس کے باوجود ان بے چاروں کی غربت دور نہیں ہو رہی ہے۔ لہذا ان مستحقین کی امداد کیلئے اپنی زکوات، صدقات اور خیرات اس اکاؤنٹ نمبر پر بھیجیں۔۔ نام بنک۔۔۔دس نمبری بنک الفراڈ نام مستحقین : طبقہء بدمعاشیہ اکاؤنٹ نمبر ۔420 ۔۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ نہ صرف بجلی کے بلات میں شامل ان کی امدادی رقوم کی ادائیگی کریں گے بلکہ اپنی نیک کمائی سے ان مستحقین کیلئے زکوات اور صدقات بھی اس اکاؤنٹ نمبر میں ارسال کریں گے۔ بہت بہت شکریہ