مزمل اسلم کو ترجمان وزارت توانائی کا اضافی چارج بھی تفویض


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر حماد اظہر نے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کو وزارت توانائی کے ترجمان کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ مزمل اسلم کو وزارت توانائی کا ترجمان مقرر کردیا گیا، جبکہ مزمل اسلم ترجمان وزارت خزانہ کے طور پر بھی کام کرتے رہیں گے۔

حماد اظہر نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ مزمل اسلم ترجمان وزارت خزانہ کے ساتھ اضافی طور پر ترجمان توانائی ڈویژن بھی خدمات انجام دیں گے۔اس سے قبل حماد اظہر نے ٹویٹر پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ آپ کے لگائے گئے امپورٹڈ ایل ان جی اور امپورٹڈ کوئلے کے بجلی گھروں کے ایندھن کی وجہ سے ہی لگ کے آرہی ہے، پورے ملک کی بجلی کو آپ کی حکومت درآمد شدہ ایندھن کے انحصار پر چھور گئی اور اب عالمی منڈی میں ان کی قیمت اوپر ہے۔