پاکستان میں عام انتخابات کیلئےآئین میں طریقہ کار مقرر ہے۔ قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مشورہ سے عبوری وزیراعظم کا تقرر کیا جاتا ہے ۔پاکستان میں بھی عبوری وزیراعظم کے تقرر کیلئے کنسلٹیشن جاری ہے۔۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور ان سے پوچھا کہ عبوری وزیراعظم کا کوئی پتہ چلا ہے؟ وزیراعظم نے جواب دیاکہ ابھی تک کوئی اطلاع نہیں پہنچی ہے۔وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو بھی کہا کہ اگر آپ کو عبوری وزیراعظم کی اطلاع پہلے پہنچتی ہے تو فوری طور پر مجھے بھی بتا دیں۔ تاکہ ھم قوم کو بتا سکیں کہ ھم نے باہمی صلاح مشورہ سے عبوری وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنما پورے خضوع و خشوع سے عبوری وزیراعظم کے نام کا انتظار کر رہے ییں۔ تا کہ اتفاق رائے سے عبوری وزیراعظم کا فیصلہ کر سکیں ۔