بہاولپورمیں مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترگئی


نوابشاہ (صباح نیوز)نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے ایک ہفتے کے اندر اندر بہاولپورمیں بھی مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی، جس کے باعث بوگی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ بھی پٹری سے اترنے کے سبب پیش آیا تھا جس میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔بہاولپور میں جمعرات کو مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور مال گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگی پٹری سے نیچے اترنے کے باعث بوگی کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام نے فوری ایکشن لیا اور بوگی کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا گیا۔