پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی


کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر 49 ہزار کی حد عبور کرگئی، ہنڈریڈ انڈیکس 440 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی، ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 440 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز(پیر کو)کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 270 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس تیزی میں کچھ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور تقریبا ساڑھے گیارہ بجے تک انڈیکس 379 پوائنٹس اضافے پر ٹریڈ کررہا تھا، جس کے بعد انڈیکس 48 ہزار 964 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے بھی کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم یہ حد برقرار نہیں رہ سکی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2 سال کی بلند ترین سطح 48 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جبکہ چند ہفتوں مین انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔