وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب  سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد مزمل نے  ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر مملکت انھیں چیئرمین واپڈا تقرری پر مبارکباددی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آبی ذخائر کے منصوبوں پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں، آبی ذخائر کے مختلف منصوبوں پر واپڈا کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پینے کے پانی کے -4 منصوبہ کا ٹاسک واپڈا کو سونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کے  10منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں ایک کروڑ 28لاکھ 90ایکٹر فٹ پانی ذخائرہوگا، ان منصوبوں سے سستی پن بجلی کی پیداوار میں 9043میگا واٹ اضافہ، 35ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں جتنا پانی ذخیرہ کرنے اور اراضی کو سیراب کرنے کے منصوبے لگائے گئے، 13ملین ایکٹر فٹ پانی ان 10آبی ذخائرکی تکمیل سے ذخیرہ ہوسکے گا۔