افغانستان میں طالبان آرمی چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا


کابل(صباح نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت کے آرمی چیف قاری فصیح الدین نے باضابطہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی عبوری کابینہ اور دیگر اداروں کے سربراہان کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق طالبان کے سینیئر کمانڈر قاری فصیح الدین کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم اب افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ دفتر بھی جوائن کرلیا ہے۔