بنوں ، جائیداد کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں میں فائرنگ،خاتون، دو بیٹوں سمیت جاں بحق ،3زخمی


بنوں (صباح نیوز)بنوں میں جائیداد کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعہ میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

بنوں کے علاقے پیران طغل خیل میں گھر میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا، چچا اور بھتیجوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے خاتون، دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی، مقتولین ملزم کی بھابی اور بھتیجے تھے۔ فائرنگ کے واقعہ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔