سندھ ،بلوچستان میں کل سے سی این جی سٹیشنز 4 دن کے لیے بند رہینگے


کراچی(صباح نیوز)سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو کل( پیر سے) 4 دن کے لیے بند رہیں گے ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات 16ستمبر تک گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے باعث 13 سے 16 ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 150 سے 75 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی اور کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوگا، لہذا صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ اور بلوچستان بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز کو 13 ستمبر بروز پیر سے 16 ستمبر بروز جمعرات چار روز کے لئے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔