اداکار لہری کی کل برسی منائی جائیگی


  احمدیار(صباح نیوز )پاکستانی معروف مزاحیہ اداکار لہری کی کل (سوموارکو) 9ویں برسی منائی جائیگی انکا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا  2 جنوری 1929کو کان پور انڈیا میں پیدا ہوئے۔

سفیراللہ صدیقی المعروف لہری نے فلمی کیرئیر کا آغاز پچاس کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا انہیں 12 نگارایوارڈ ودیگر سے نوازا گیاانہوںنے مشہور ڈرامہ ”آنگن ٹیڑھا” سے شہرت حاصل کی 83سال کی عمر میں13 ستمبر2012 کو و فات پائی۔