ارفع کریم آل پنجاب آئی ٹی مقابلے کرانے کا اعلان


لاہور (صباح نیوز)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے نوجوانوں کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے ارفع کریم آل پنجاب آئی ٹی مقابلے کرانے کا اعلان کیا ہے

بدھ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ  ارفع کریم آل پنجاب آئی ٹی مقابلے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام اکتوبر میں کرائے جائیں گے جس میں پنجاب کے تمام اضلاع اور ڈویژنز کے 20 سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گے، آئی ٹی مقابلے پنجاب کی 20ای لائبریریز میں منعقد کئے جائیں گے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ آئی ٹی مقابلے کرانے کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی کی اہمیت بارے آگاہی دینا ہے،نوجوانوں میں آئی ٹی کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے

آئی ٹی مقابلے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، دنیا میں آئی ٹی کے میدان میں نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں،ہمیں بھی نوجوانوں کو اس سے روشناس کرانا ہوگا،آئی ٹی مقابلے کی رجسٹریشن جلد شروع کردی جائیگی

نوجوان بچے اور بچیاں مقابلے میں حصہ لیکر اپنی صلاحتیں اجاگر کریں اور آگے بڑھ کر آئی ٹی کے شعبہ کواپنا کیریئر بنائیں