نوشہرہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،شوکت علی ایڈووکیٹ اوراہلیہ جاں بحق


نوشہرہ(صباح نیوز)نوشہرہ میں گودام پل کے قریب تھانہ رسالپور کی حدود میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایڈووکیٹ شوکت علی خان اور اہلیہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ شوکت علی خان جنازے میں شرکت کے  بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ایڈووکیٹ شوکت علی خان نوشہرہ بار ایسوسی ایشن اور اسلامک لائرز فورم کے سابق صدر اور خیبرپختونخوا بار کونسل کے بھی رکن رہ چکے تھے۔

ڈی پی او نوشہرہ  محمد اقبال کے مطابق مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے کچھ شواہد اکٹھے بھی کر لئے اور معلوم ہوا ہے کہ ملزمان گاڑی نے مقتولین کاپیچھا کررہے تھے۔