کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید83افراد جاں بحق


 اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید83مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد26413تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3902نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد91747تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.44فیصد تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک4 کروڑ89لاکھ43ہزار904 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران8لاکھ37ہزار85افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک2کروڑ 5لاکھ25ہزار969افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ67ہزار545افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی6 کروڑ45لاکھ54ہزار859خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں12 لاکھ35ہزار568کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 11لاکھ90ہزار136تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے10 لاکھ71 ہزار976مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد5390تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.1فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4387مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7621تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5859تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد26690تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد48765تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان385،آزاد جموں وکشمیر2104جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد323تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ84ہزار369 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ68ہزار152،خیبر پختونخوا153204،اسلام آباد94814،بلوچستان31729،آزاد جموں وکشمیر30126جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد9582تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد101550تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ65ہزار980، پنجاب 4 لاکھ6ہزار960، سندھ 4 لاکھ40ہزار164، بلوچستان32456، آزاد کشمیر32942اور گلگت بلتستان میں10084افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12118افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7030، خیبر پختونخوا میں5155، اسلام آباد میں877، گلگت بلتستان میں179، بلوچستان میں342اور آزاد جموں و کشمیر میں712فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ82لاکھ23 ہزار308ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے60537نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے  زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔