سعودی عرب کی باجوڑ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید میں مذمت


ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب نے باجوڑخودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔