باجوڑ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سخت سکیورٹی چیکنگ


اسلام آباد (صباح نیوز)باجوڑ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی چیکنگ سخت کردی گئی۔اس حوالے ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سکیورٹی چیکنگ سخت کردی گئی ، ہائی سکیورٹی زون کے علاوہ شہر بھر کے تمام راستے کھلے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ شہر بھر میں تمام معاملات معمول کے مطابق ہیں، شہریوں سے گزارش ہے اپنے شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے، شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔