معصوم شہریوں کوہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل ہے ۔ پرویز اشرف، زاہد اکرم درانی


اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علما اسلام(ف)کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے  ۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے  غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ،۔ ۔اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھاکہ معصوم شہریوں کوہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل ہے ۔دہشت گرد اور ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں ۔پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے ۔دہشت گرد اپنے مذموم  مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالی سے دھماکے میں شہید ہونے والے کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔