آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات


دبئی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے صدر متحدہ عرب امارات کے بھائی کے انتقال پرتعزیت کی۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے  جاری تصویر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اماراتی صدر  کے ساتھ اظہار افسوس کرتے نظر آ رہے ہیں۔