اسلام آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے 2بچے جاں بحق


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے2بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی پراسرارموت کا افسوسناک واقعہ تھانہ سنبل کے علاقے میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں سات سالہ نادیہ اور اڑھائی سالہ علی شامل ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو بچوں کی اموات زہریلا کھانا کھانے سے ہوئی۔

اسلام آباد پولیس نے حقائق جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔رپورٹ کے مطابق لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتا ل منتقل کر دی گئیں ہیں تاہم ابھی تک ایک بچہ تاحال بیہوش بھی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے تفتیش شروع کردی۔