وزیر داخلہ اور آئی جی کی اسلام آباد میں عاشورہ کے جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر ہونے پر افسران اور اہلکاروں کو شاباش


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد میں عاشورہ محرم الحرام بخیروعافیت اختتام پذیر ہو نے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان، آئی جی پولیس او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ۔سی پی او آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز، تمام ڈی پی اوز، ٹریفک سٹاف ،افسران و تمام اہلکاروں کو شاباش دی ۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے رینجرز، ایف سی اور حالیہ پاس آئوٹ ہونے والے نوجوان پولیس اہلکاروں کو شاباش دی ۔ان اہم دنوں میں تمام افسران و اہلکاروں نے انتہائی جانفشانی سے فرائض سرانجام دئیے،افسران و اہلکاروں کی تندہی کی وجہ سے شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

محرم الحرام کے جلسے و جلوسوں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئیک رسپانس فورس کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔تمام جلوسوں کے راستوں کی نگرانی سیف سٹی سرویلینس کیمروں کے ذریعے کی گئی،جلوسوں سے قبل تمام روٹس کو بم ڈسپوزل سکواڈ کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چیک کیا گیا۔