فیصل آباد، بس ڈمپر سے ٹکرا گئی،2مسافرجاں بحق،15زخمی


فیصل آباد(صباح نیوز)لاہور سے ملتان جانے والی بس فیصل آباد کے قریب ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2مسافر جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسافر بس فیصل آباد کے قریب موٹروے ایم تھری پر ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15  زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے 6 افراد کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتا ل سمندری منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا۔ 9مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ  بھی کردیا گیا۔