منشیات فروشی پر سزائے موت کا خاتمہ، اب گلی گلی آئس اور ہیروئن بِکے گی، نور عالم خان

اسلام آباد(صباح نیوز)رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی منشیات فروشوں کی سزائے موت ختم کرنے کی قانونی سازی انتہائی افسوس ناک ہے، آئس اور ہیروئن بیچنے والوں کو پھانسی ہونی چاہیے اگر پھانسی ختم کی تو گلی گلی آئس اور ہیروئن بکے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی قانون سازی پر پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان پھٹ پڑے اور کہا کہ ہم اپنے بچوں کا کیا سکھا رہے ہیں؟ یونیورسٹی کے بل پر بل پاس کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی سے منشیات فروشی پر سزائے موت کا قانون ختم کرنے کی منظوری پر انہوں نے  کہا کہ آئس اور ہیروئن بیچنے والوں کی سزائے موت ختم کرنے کی قانون سازی کر دی، آئس اور ہیروئن بیچنے والوں کی سزا میں نرمی انتہائی افسوس ناک ہے، آئس اور ہیروئن بیچنے والوں کو پھانسی ہونی چاہیے اگر پھانسی ختم کی تو گلی گلی آئس اور ہیروئن بکے گی۔نور عالم خان نے کہا کہ آپ اسلامی قوانین کے خلاف کام کر رہے ہیں، آج کل عجیب قسم کی قانون سازی ہو رہی ہے، قانون سازی کے وقت کوئی سینئر رہنما موجود ہی نہیں۔خواجہ آصف کی جانب سے خواتین ارکان پر شدید تنقید پر انہوں ںے کہا کہ خواجہ آصف کی بھی بہن اور بیٹی ہے پہلے وہ پہلے اپنے اندر تنقید کا حوصلہ پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو پالیشیے چاہیں ہم پالیشیے نہیں، ہم عوام کے ووٹ سے آئے ہیں