پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کا حکم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس پنجاب، آئی جی جیل اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کا حکم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست تینوں افسران کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج، پرویز الٰہی، ایف آئی اے اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپیشل کورٹ سینٹرل کا حکم غیر قانونی ہے، پرویز الٰہی کی ضمانت کے بعد متعلقہ عدالت کا کام ٹرائل کرنا ہے، نظر بند شخص کی طلبی کا اختیار صرف ہائی کورٹ کو ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیشل کورٹ سینٹرل کے 26 اور 21 جولائی کے احکامات کو کالعدم قرار دے