انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی


روم(صباح نیوز)اٹلی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

اٹلی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں ریسلر انعام بٹ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ریسلر انعام بٹ چوتھی بار بیچ ریسلنگ کے ورلڈ چیمپئن بن گئے۔

ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں یوکرائن کے ریسلر کو 0-3 سے شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل اطالوی ساحل سمندر پر ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ ترکش حریف سے ہوا تھا، جس میں انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان کو ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹ سے شکست دی تھی۔