کانگو، فوجی اہلکار نے بغیر اجازت بیٹے کی تدفین پربیوی سمیت 13 افراد کو قتل کردیا


کنساشا(صباح نیوز) افریقہ کے ملک کانگو میں فوجی اہلکار نے بغیر اجازت بیٹے کی تدفین کرنے پر بیوی سمیت 13افراد کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کانگو کے صوبے اتوری میں فوجی اہلکار کے بیٹے کی طبعی موت ہوئی۔ بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر دوسرے علاقے میں تعینات فوجی اپنے گھر روانہ ہوا تاہم اس کی آمد سے قبل بیٹے کی تدفین کردی گئی۔

فوجی اہلکار نے گھر پہنچا اور صورتحال دیکھ کر مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار کی بیوی اور دو بچوں سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 9بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا۔