مکئی کے کھیت کو فصل اگنے سے40 تا45 دن تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے،ماہرین زراعت


احمدیار(صباح نیوز)  فصل مکئی میں جڑی بوٹیاں فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں جڑی بوٹیوں کے اگنے اور بروقت تلفی نہ کرنے کی صورت میں فصل مکئی کی پیداوارمیں تیس فیصد تک کمی ہوسکتی ہے.

زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے حوالے سے فصل اگنے سے چھ ہفتے بعد تک کا عرصہ نہایت اہم ہوتا ہے مکئی کے کھیت کو فصل اگنے سے40 تا45 دن تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے