فیصل جاویدکی عمران خان کو ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کو ٹوئٹر پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ۔

فیصل جاوید خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ماشااللہ! وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ۔

1انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان نے تاریخ رقم کردی کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم اور سیاستدان ہیں،اب عمران خان دنیا کے مقبول ترین عالمی رہنمائوں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔