بلین ٹری شجرکاری مہم کے نتائج پاک دھرتی کو آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز و شاداب بنا رہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا  ہے بھکر کے 2019 سے قبل اور ہماری شجرکاری مہم کے بعد کے مناظر میں واضح فرق ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ، اڑھائی برس کی مدت میں ظاہر ہونے والے بلین ٹری شجرکاری مہم کے شاندار نتائج ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ، بلین ٹری شجرکاری مہم کے نتائج پاک دھرتی کو آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز و شاداب بنا رہے ہیں

وزیراعظم کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جلسے اندرون سندھ ہوں گے اور ان میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ پیپلزپارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلایا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ اسی اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے جب کہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے بیوروکریٹس کیخلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی