سراج الحق منصورہ میں نماز عید پڑھائیں گے


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق جامع مسجد منصورہ میں نماز عید الاضحی کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور نماز عید پڑھائیں گے ۔

سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت کا خطاب 6 بجے صبح شروع ہوگا جبکہ نماز عید 6-30 بجے ادا کی جائے گی ۔