شیخ رشید احمد نے قربانی کے لئے تین اونٹ خرید لئے


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قربانی کے لئے تین اونٹ خرید لئے۔ شیخ رشید احمد نے قربانی کے لئے تین اونٹ پانچ لاکھ60ہزار روپے میں خریدے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سنت ابراہیمی کی ادائیگی  کے لئے  قربانی  کے  جانور خریدنے خود اسلام آباد کی  مویشی منڈی پہنچ گئے۔ بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھائو تائو کیا۔شیخ رشید کو تین اونٹ پسند آئے،  بیوپاریوں کی جانب سے شیخ رشید سے چھ لاکھ روپے قیمت طلب کی گئی تاہم شیخ رشید نے پانچ لاکھ50ہزار روپے ریٹ لگایا تاہم بیوپاریوں کی جانب سے پانچ لاکھ 70ہزار روپے مانگے ۔ شیخ رشید نے بالآخر پانچ لاکھ 60ہزار روپے میں بیوپاریوں کے ساتھ ڈیل کی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد ہرسال قربانی کے جانور خود خریدتے ہیں اور اس سال انہوں نے قربانی کے لیے تین اونٹ خریدے ہیں۔