مولانا فضل الرحمان کی طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ آمد ،بیٹے کے انتقال پرتعزیت کی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ( ن) لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ پہنچے ،  مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے انکے صاحبزادے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوان اولاد کا بچھڑ جانا والدین کیلئے کسی بھی بڑے سانحہ سے کم نہیں ۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں طارق فضل چوہدری کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ اس موقع پر (ن)لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ بھی موجود تھے۔